Assembly bluchstan

بلوچستان اسمبلی کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ، حلف آج شام اُٹھائیں گے

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اسپیکر راحیلہ درانی کی زیرصدارت اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے رائے شماری ہوئی۔

65 کے ایوان میں 50 سے زائد ارکان موجود تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ(ق) کے متفقہ اور متحدہ اپوزیشن کے حمایت یافتہ اُمیدوار میر عبدالقدوس بزنجو اور لیاقت آغا کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو ا۔میرعبد القدوس بزنجوکو 40 سے زائد ووٹ ملے ،، نئے وزیراعلی کی حلف برداری کی تقریب آج شام متوقع ہے

، گورنر بلوچستان نئے وزیراعلی سے حلف لیں گے۔بلوچستان اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ،

جب کہ بلوچستان اسمبلی کے تمام ملحقہ راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسمبلی اجلاس کے دوران زرغون روڈ کے بجائے صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک متبادل راستوں کو اختیار کریں۔