Sarfaraz ahmed

مسلسل شکستوں کے بعدسرفرازاحمد خواب غفلت سے جاگ اٹھے

ڈنیڈن(نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بلے بازوں کی خراب پرفارمنس سے سخت مایوسی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سیریز تو ہار چکے ہیں اب اگلے دو میچز جیتنے کی حکمت عملی تیار کریں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ باؤلرز نے اچھی باؤلنگ کی لیکن بلے باز نیوزی لینڈ کے خلاف پرفارم کرنے میں ناکام رہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کو 183 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

یاد رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد نیلسن میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بارش نہ ہوتی تومیچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری پرفارمنس بہت مایوس کن تھی، ہمیں کنڈیشنز کے حساب سے بیٹنگ کرنا ہوگی۔