وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،2 مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں پولیس اور رینجرز نے ترنول کے علاقے اتفاق ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن جاری ہیں، وفاقی دارالحکومت میں ترنول کے علاقے میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے دوران 180 گھروں اور 240 افراد کی تلاشی لی

اور ان کے کوائف چیک کئے، فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاجنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔