سعودی عرب

پہلی بار10 ہزار سعودی خواتین فٹبال سٹیدیم پہنچ گئیں

جدہ (سٹیٹ ویوز) سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین پر فٹبال سٹیڈیم کے دروازے کھول دیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق 10 ہزار سعودی خواتین نے جدہ فٹبال سٹیڈیم میں سعودی پریمیئر لیگ کے تحت ہونے والا فٹبال میچ دیکھا۔

سعودی خواتین پہلی بار سٹیڈیم میں فٹبال میچ سے لطف اندوز ہوئیں۔ سعودی لیگ کے تحت جدہ کی الاملی ٹیم کا مقابلہ الباطن ٹیم سے ہوا۔ انتظامیہ کے مطابق تقریباً دس ہزار خواتین شائقین نے میچ دیکھا۔