Indian army brutality

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کی گاڑی پر فائرنگ ،دوافراد زخمی

سرینگر (نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوں نے آج سرینگر میں ایک چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے دوافراد کو زخمی کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں ایچ ایم ٹی کے علاقے شالہ ٹینگ میں ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے اس میںسوار دو افراد کو زخمی کردیا۔

زخمی افرادکو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہا ں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ سینئر سپرانٹنڈنٹ پولیس امتیازاسماعیل پرے نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقا ت کی جارہی ہے۔