بھارت:ٹریفک حادثے میں 5ریسلرززندگی کامیچ ہارگئے

ممبئی(نیوزڈیسک) مہاراشٹرا میں روڈ حادثے میں 5 ریسلرز سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہاراشٹرا میں افسوسناک واقعہ ہفتے کی صبح ضلع سانگلی میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 ریسلرز سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے، یہ ایس یو وی کیری میں سوار یہ افراد حریف سمت سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرکے نتیجے میں جان گنوا بیٹھے جب کہ دیگرپانچ افراد کو مقامی اسپتال میں داخل کرادیاگیا جس میں مزید ریسلرز بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ان پہلوانوں کا تعلق مقامی انسٹی ٹیوٹ سے بتایاگیا ہے جب کہ مذکورہ ریسلرز ستارا میں مقابلے کے بعد گھر واپس آرہے تھے۔