حج درخواستوں کی وصولی ، قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حج 2018ء کیلیے درخواستوں کی وصولی کاعمل کل شروع ہو گا جب کہ قرعہ اندازی26 جنوری کو ہوگی۔حج 2018ء کیلیے درخواستوں کی وصولی کاعمل کل شروع ہو گا جو 24 جنوری تک جاری رہے گا جب کہ قرعہ اندازی26 جنوری کو ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سال سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 20 ہزارجبکہ پرائیویٹ اسکیم کے تحت 59ہزار210 خوش نصیب حج کی سعادت حاصل کرینگے۔ اسی طرح ہارڈ شپ کوٹے کے تحت 2400 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

کراچی، کوئٹہ، سکھر سے 2 لاکھ 83 ہزار 50 روپے جب کہ پشاور، اسلام آباد، لاہور، رحیم یار خان، فیصل آباد اور سیالکوٹ سے 2لاکھ93 ہزار50 روپے فی کس اخراجات وصول کیے جائیں گے۔