AIOU

اوپن یونیورسٹی نے’’ای لرننگ موڈ آف ایجوکیشن‘‘ کا آغازکردیا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے الیکٹرانک یونیورسٹی پر منتقلی کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے ای لرننگ موڈ آ ف ایجوکیشن کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں یونیور سٹی ا ی لرننگ پلیٹ فارم کے تحت ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 30پروگرامز کی آن لائن تعلیم شروع کرے گی ۔ آن لائن لیکچرز، طلبہ اور ٹیوٹر کے مابین ٹیکسٹ چیٹ ، آڈیو/وڈیو چیٹ جیسی سہولتوں سے آراستہ “ورچول کلاس” کا ماحول فراہم کیا جائے گا۔ طلبہ کو کتب آن لائن دستیاب ہوں گی . ٹیوٹر کے ساتھ طلبہ آن لائن رابطے میں ہوں گے، وہ ہ اپنے اسائنمنٹ بھی آن لائن جمع کراسکیں گے۔

وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے ویژن کے مطابق اوپن یونیورسٹی کو الیکٹرانک یونیورسٹی کی جانب منتقلی کے عمل میں ای لرننگ پلیٹ فارم کا قیام ایک اہم پیش رفت ہے۔ ای لرننگ شعبے کے سربراہ ڈاکٹر معیز الدین صدیقی کے مطابق آن لائن سپورٹ فراہم کرنے کے لئے مختلف اہم اقدامات کرلئے گئے ہیں اور کچھ اقدامات پائپ لائن میں ہیں. اب تک جو اقدامات کئے گئے ہیں ان میں اردو، انگریزی دونوں زبانوں میں تمام ضروری معلومات سے آراستہ جدید ویب سائٹ اور طلبہ کے لئے خصوصی پورٹل ، لرننگ مینجمنٹ سسٹم شامل ہیں۔