رشوت پرکمپیوٹرانسٹرکٹرکی تعیناتیوں بارےخبروں پرافتخارگیلانی نےنوٹس لےلیا

مظفرآباد (سٹیٹ ویوز) محکمہ تعلیم میں رشوت پر کمپیوٹر انسٹرکٹر کی تعیناتیوں سے متعلق خبروں پر وزیر تعلیم سکولز و کالجز بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے نوٹس لے لیا.

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کی جانیوالی پریس ریلیز کے مطابق آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے قومی اخبار میں چھپنے والی خبر کو من گھڑت، عناد پر مبنی اور حقائق کیخلاف قرار دیتے ہوئے چیئرمین پریس فائونڈیشن آزادکشمیر کو درخواست دی ہے کہ اس خبر سے وزارت کی ساکھ متاثر ہوئی ہے خبر میں محکمہ تعلیم کے 16کمپیوٹر انسٹرکٹر سے رشوت لے کر تعیناتی کا الزام عائد کیا گیا ہے اگر ایسی بات ثابت ہو تو پرائیویٹ سیکرٹری جو کہ حکومتی ملازم ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کا اعلان کیاہے جبکہ الزامات ثابت نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اخبار کیخلاف کاروائی کی گزارش کی گئی ہے. خبر میں محکمہ تعلیم سکولز اورہائیر ایجوکیشن میں غیر جریدہ آسامیوں پر بھرتیوں کے عوض لاکھوں روپے نذرانہ وصول کرنے کا الزام لگایا گیا ہے جسے وزارت تعلیم نے جھوٹ پر مبنی خبر قرار دیتے ہوئے اسکی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے –