اوکاڑہ:سنگدل شخص نےسسرال سےبدلہ لینےکی خاطرآٹھ سالہ بچےکی گردن پرچھری چلادی

اوکاڑہ (رانا آصف/سٹیٹ ویوز) نواحی قصبہ حویلی لکھا میں محلہ شکور آباد کے رہائشی محمد اکرم رحمانی نے سسرال سے بدلہ لینے کی خاطر آٹھ سالہ بچے کی گردن پر چھری چلا دی۔ کمسن عمر زندگی موت کی کشمکش میں ہسپتال داخل، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محلہ شکور آباد حویلی لکھا کے رہائشی محمد اکرم رحمانی نےسسرال سےبدلہ لینے کے لیے اپنی بیوی کے بھائی، آٹھ سالہ کمسن عمر رشید کو ساتھی اللہ رکھا عرف راجہ رحمانی کے ہمراہ ورغلا پھسلا کر موٹر سائیکل پر بٹھایا اور نواحی پل ماہتیکی کے قریب کھیتوں میں لے جا کر معصوم بچے کی گردن پر تیز دھار چھری پھیر دی اور بچے کو تڑپتا چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ بچے نےتڑپتے ہوئے شور کیا تو قریبی فصلوں میں کام کرنے والے دیہاتیوں نے بچے کوقریبی ہسپتال حویلی لکھا پہنچا دیا.

واقع کی اطلاح ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ حویلی لکھامحمودالحسن نے بروقت کاروائی کرکے ملزمان کو شہر سے فرار ہونے سے قبل ہی گرفتار کر لیا ہے۔ معصوم عمر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب ملزم محمد اکرم نے تھانہ حویلی لکھا میں اقبال جرم کر لیا ہے۔