سال 2017میں 20 لاکھ مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کیا

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ /سید عمر شاہ )سال 2017میں دنیا بھر کے تقریباً 20 لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کرنےسعودی عرب پہنچے،ہر سال لاکھوں مسلمان فریضہ حج ادا کرنے دنیا بھر سے سعودی عرب پہنچتے ہیں ۔حج کا شماراسلام کے بنیادی ستونوںمیں ہوتا ہےتمام مسلمانوں کو ان کی زندگیوں میں کم سے کم ایک بار حج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی لیےہر سال لاکھوں پاکستانی بھی حج کرنے کے لیے درخواستیں وزات مذہبی امو ر کو جمع کر واتے ہیں۔

گزشتہ سال وزات مذہبی امو رنے179,210 پاکستانیوں کی حج درخواستیں منظور کیں۔ نئی حج پالیسی کے تحت 2017میں 179,210 پاکستانیوں نے فریضہ حج ادا کیا۔گزشتہ3،4سالوں کے دوران پاکستانیوں کے لیے حج کا کوٹہ %20ے بھی کم کر دیا گیا تھا

تاہم نئی حج پالیسی2017 کے تحت107,526 لوگوں نے حکومتی حج منصوبے کے تحت جبکہ 71,684لوگوں نےنجی حج گروپ آرگنائزر کے ذریعے فریضہ حج ادا کیا۔حکومتی پالیسی کے تحت سندھ اور بلوچستان کے عازمین حج سے 270,000 پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے عازمین حج سے 280,000 حج فیس وصول کی گئی۔