jklf-goulf-zone

لبریشن فرنٹ کےرہنماسردارانورایڈوکیٹ کا مقبول بٹ کو زبردست خراج تحسین

دبئی (سٹیٹ ویوز) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما سردارانورایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ مقبول بٹ شہید کا فلسفہ کشمیری قوم کیلئے مشعل راہ ہےمقبول بٹ شہید کشمیری قوم اور آزادی کی پہچان ہیں 11فروری پوری ریاست اور بیرون ملک تمام آزادی پسند اپنے رہبر اور رہنما کو خراج عقیدت پیش کرکے قومی آزادی اور فلسفہ آزادی کے ساتھ تجدید عہد کرینگےاوردنیا کو پیغام دیں گے کہ کشمیر کی آزادی کو طاقت ظلم اور جبر کی بنیاد پر نہیں دبایاجاسکتا۔

بھا​رت مقبول بٹ شہید سے اتنا خوفزدہ ہے کہ شہادت کے 34 سال بعد بھی سے قائد کشمیر کے جسد خاکی کو قید کر کے رکھا ہوا ہے لیکن مقبول بٹ کے فلسفہ اور سوچ کوقید نہیں کرسکا ہے۔ آج ہر گھر، ہر دل اور ہر ذہن میں مقبول بٹ بسا ہوا ہے اور مقبول بٹ کی سوچ ہرکشمیری کےاندرپائی جاتی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور آزادجموں وکشمیرکےحقیقی وارث ضرور ایک دن جشن آزادی منائیں گے۔