بہترین اوورسیز جرنلسٹ کا ایوارڈ سیالکوٹ کے سپوت کے نام

ریاض ( راجہ عابد عزیز /سٹیٹ ویوز ) شہر اقبال کے سپوت ریاض سعودی عرب کے معروف صحافی پاک میڈیا فورم ریاض کے جنرل سیکرٹری عابد شمعون چاند جو ان دنوں پاکستان میں موجود ہے ان کی اعلی صحافتی خدمات کے اعتراف میں سیالکوٹ پریس کلب نے ان کو ” بیسٹ آف اوورسیز جرنلسٹ ” کی خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا سیالکوٹ پریس کلب کے چیئرمین انور حسین باجوہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری رشید نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عابد شمعون چاند کی سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمت قابل قدر ہے شہر اقبال کے اس سپوت پر پورے سیالکوٹ کو فخر ہے ہم ان کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں ۔

عابد شمعون چاند نے کہا سیالکوٹ پریس کلب کے چیئرمین جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں کا بے حد ممنون ہوں کہ انہوں نے عزت افزائی کی اور میری صحافتی خدمات کو سراہا انشاءاللہ میری کوشش رہے گی کہ صحافت کے ذریعے سیالکوٹ اور پاکستان کا نام اور روشن کر سکوں عابد شمعون چاند نے کہا کہ میرا سب سے بڑا ایوارڈ اپنے قلم کے ذریعے پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمت ہے تقریب سے نیئر صدیقی ، سعودی عرب سے آئی ہوئی نیڈ اینڈ اسٹائل کی چیئرمین اور سماجی شخصیت ساجدہ چوہدری ، انجم نقوی اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے عابد شمعون چاند کی صحافتی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ عابد شمعون چاند آئندہ بھی اپنی قلم کی حرمت کو قائم رکھتے ہوئے پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے خدمت کرتے رہیں گے مقررین نے سیالکوٹ پریس کلب کے نئے عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے سیالکوٹ پریس کلب کی خدمت کی تعریف کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔