بیرسٹرسلطان نےپیرس میں سول سوسائٹی کی خواتین کوخصوصی ٹاسک سونپ دیا

پیرس (سٹیٹ ویوز) آزادکشمیرکےسابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کےصدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے فرانس کےشہرپیرس میں سول سوسائٹی کی خواتین کےایک وفد کی خصوصی ملاقات.

اس موقع پربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خواتین کے وفد کو مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال بارے تفصیلات سے آگاہ کر کے ان پر زور دیا کہ وہ بحیثیت خواتین پیرس میں مقبوضہ کشمیر کے اندر ہونے والے بدترین مظالم انسانی حقوق کی پامالی ، سیز فائر پر بلا اشتعال بھارتی افواج کی فائرنگ اور اس کے نتیجہ میں ہونے والی بے گناہ شہادتوں پر بھرپور آواز بلند کریں۔ آج کی دنیا میں خواتین ہر شعبہ میں مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کر رہی ہیں۔ خواتین کا رول ہر شعبہ میں نمایاں طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ مجھے امید ہے آپ بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کے لیے میری جدوجہد میں بھرپور حصہ لے کر کشمیر کاز کے لیے اہم ترین کردار ادا کریں گی۔
ویڈیو دیکھیں: