سینیٹرڈاکٹرعبدالقیوم نےسردارتنویرالیاس کومشعل راہ قراردیدیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر ڈاکٹرعبدالقیوم نےسردارتنویرالیاس کودوسرےسرمایہ داروں کیلئے مثال قراردیتےہوئےانہیں روزگارکے مواقع مہیاکرنےسمیت کاروباری اورسماجی فلاح وبہبود سےمتعلق خدمات پرزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ آپ کی خدمات ملک بھرکی بزنس کمیونٹی کیلئے مشعل راہ ہیں۔

سردارتنویرالیاس سےایک ملاقات کےدوران انہوں نےکہا کہ پاکستان بھرکے کاروباری حضرات کو سینٹورس جیسےبین الاقوامی طرز کےمنصوبےکرنےچاہییں جنکے ذریعے معاشی سرگرمی ہو اور روزگار کے مواقع ملیں۔سردارگروپ آف کمپنیز کےتعمیراتی منصوبےملک کے اندر اورباہرآئیکان کی حثیت رکھتےہیں۔سینٹورس نےپاکستان کی سکائی لائن کو تبدیل کیاجوقابل فخربات ہے۔

ترقی پذیرملکوں میں اسطرح کےمنصوبے لگاناآسان کام نہیں لیکن سردارتنویر الیاس نےہمت سےکام لیا۔ہمیں امید ہے کہ کاروباری حضرات انکی تقلید میں ملکی معیشت کاپہیہ گھمانے والے منصوبےلگاکر ملک کواگلی سطح پرمنتقل کرینگے۔سردارتنویر الیاس نےسینیٹرڈاکٹرعبدالقیوم کاشکریہ اداکیا اورکہاکہ ملک ومعاشرے کیلئےہم سےجوبن پڑاوہ کرینگے۔
[