world snooker

43ویں قومی سنوکرچیمپئن شپ میں کھلاڑی مقابلےکےلیےتیار

اسلام‌آباد (سٹیٹ ویوز) 43ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ (کل) پیر سے کراچی جمخانہ، کراچی میں شروع ہو گی۔

ملک بھر سے 52 کیوئسٹس ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ چیمپئن شپ میں محمد سجاد ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 21 فروری تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد کے کیوئسٹس قسمت آزمائی کریں گے.