فواد عالم نے کراچی وائٹس کو قومی چیمپئن بناڈالا

لاہور(نیوزڈیسک) قومی ون ڈے ریجنز کپ کا ٹائٹل کراچی وائٹس نے اپنے نام کرلیا جب کہ فواد عالم فیصلہ کن میچ کے ہیرو رہے۔

قومی ون ڈے ریجنز کپ کراچی وائٹس کے چیمپئن بننے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے، فائنل میں اسلام آباد کو5 وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہونے والے اس میچ میں اسلام آباد نے بابر اعظم، شاہد یوسف اور شان مسعود کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 4 وکٹوں پر347 کا مجموعہ تشکیل دیا۔

شان مسعود اور عابد علی نے اسلام آباد کو 83 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، شان مسعود 51 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اسد شفیق نے انھیں آؤٹ کیا، 103 رنز پر عابد علی بھی37 رنز بنا کر ضیا الحق کی گیند پر محمد حسن کو کیچ دے بیٹھے۔ 153 رنز پر فیضان ریاض27 رنز پر آؤٹ ہوئے۔