اداکارہ لیلیٰ میدان میں آگئیں، حیران کن دعویٰ کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک ) اداکارہ لیلی نے دعوی کیاہے کہ کراچی میں گھر خریدا مگر فراڈ کیلئے ذریعے چھین لیا گیا۔کراچی پریس کلب میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے اداکارہ لیلٰی نے کئی دعوی اور انکشافات کئے۔ انھوں نے بتایاکہ کراچی میں انھوں نے ایک گھرخریدا مگر فراڈکے ذریعے چھین لیاگیا۔

انھوں نے دہائی دی اور مطالبہ کیاکہ چیف جسٹس آف پاکستان مدد کریں اور گھر واپس دلوائیں۔انھوں نے مزیدبتایاکہ ڈیفنس فیز5 میں شاہدشمسی نامی شخص سے گھرلیااورپیسے بھی ادا کئے۔لیلٰی نے بتایاکہ نجی بینک کی طرف سےنوٹس آیا کہ آپ کی ادائیگی نہیں ہوئی۔

اداکارہ کاکہناتھاکہ شاہد حسین شمسی نے بینک کے منیجر کیساتھ مل کر فراڈ کیا،بینک منیجر اور پراپرٹی ڈیلر نے میرا گھر نیلام کردیا۔اس موقع پرفلم سٹار لیلٰی پریس کانفرنس کے دوران روپڑیں۔