اداکارہ سنی لیون کی سب سے عجیب ترین عادت سامنے آگئی

ممبئی (نیوز ڈیسک )مختلف افراد کی کچھ ایسی عادات ہوتی ہیں جنہیں کوئی بھلا نہیں سکتا اور ایسا ہی کچھ بالی ووڈ اورہالی ووڈسلیبرٹیز کیساتھ بھی ہے ، اگران کی وہ عادات سامنے آجائیں تو ایک مرتبہ ہرکوئی حیران پریشان رہ جاتاہے ۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سابق بے باک اداکارہ سنی لیون کو مسلسل اپنے پاؤں دھونے کی عادت ہے اور اپنے آپ کو روک نہیں پاتیں، بظاہر ہر15منٹ شوٹنگ کے دوران بھی سیٹ سے چلی جاتی ہیں اور اپنے پاؤں دھوتی ہیں۔

سنی لیون کے علاوہ دپیکا پڈوکون کی بھی حیران کن عادت سامنے آئی ہے اور انہیں لوگوں کو گھورنے کی عادت ہے ، خاص طورپر جب وہ ایئرپورٹ پر انتظار کررہی ہوں تو شاید وہ لوگوں کو دیکھ کر لطف اندوز ہوتی ہیں ۔اسی طرح ہالی ووڈ اداکارہ میگن فوکس کی انتہائی غلیظ عادت بھی بے نقاب ہوگئی،

وہ واش روم استعمال کرنے کے بعد پانی نہیں بہاتیں جس کا انکشاف وہ خود اپنے ایک انٹرویو میں بھی کرچکی ہیں۔ اداکارہ کاکہناتھاکہ وہ صفائی پر یقین نہیں رکھتیں اور ہمیشہ پانی بہانا بھول جاتی ہیں جس کی وجہ سے اس کے دوست بھی اس بری عادت کی شکایت کرچکے ہیں۔