ڈپٹی کمشنر پونچھ نےبرفباری اوربارش کےدوران شہریوں کوسفری ہدایات جاری کردیں

راولاکوٹ (سٹیٹ ویوز) ڈپٹی کمشنر پونچھ راجہ طاہر ممتاز نے شہریوں کوہدایت کی ہےکہ وہ بارش اوربرفباری کےدوران رات کے اوقات میں غیرضروری سفرسےاجتناب کریں۔

راجہ طاہر ممتاز نے سٹیٹ ویوز کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ راولاکوٹ میں پانیولہ کے علاقے سے برفبای شروع ہو کر دوتھان تک جاتی ہے، شاہراہ مظفرآباد مجاہد آباد کے مقام سے پھسلن کے باعث بند ہے، تولی پیر ، بنجوسہ اور علی سوجل کی طرف جانے والی سڑکیں بھی بھاری برفباری کی وجہ سے بند ہو چکی ہیں، راولاکوٹ سے راولپنڈی جانے والی شاہرہ ابھی تک چل رہی ہے لیکن برفباری زیادہ ہونے کی صورت میں ٹھنڈی کسی سے بندش کا خدشہ ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے جہاں شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کرنے کا کہا ہے وہاں انہوں نے یقین دلایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ شاہرات اور دیگر اداروں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ جلد از جلد ان تمام شاہرات کو ٹریفک کیلئے کھول دیں تاکہ شہری معمول کے مطابق سفر کرسکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شاہرات کی بندش یا کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی صورت میں شہری اسسٹنٹ کمشنر راولاکوٹ ممتاز کاظمی سے اس نمبر 03005272044 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے جبکہ شاہرات کی بندش کی اطلاع ایکسین ذیشان چوہدری کو 03465846189 پر دے سکتے ہیں۔