رہائشی عمارت کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی

شارجہ (نیوز ڈیسک )متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کے ایک اپارٹمنٹ میں خوفناک آتشزدگی سے 2 بچوں سمیت5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ البوطینہ کی ایک رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر واقع اپارٹمنٹ میں پیش آیا جب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود 2 بچوں سمیت 5 افراد دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔

مرنے والے افراد اس اپارٹمنٹ کے رہائشی نہیں تھے جبکہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔