مقبوضہ کشمیرمیں حریت کانفرنس کےاہم رہنما کوگولی مارکرشہیدکردیاگیا

سرینگر(سٹیٹ ویوز) مقبوضہ کشمیرمیں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع بڈگام میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک کارکن کو گولی مار کر قتل کردیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع بڈگام کے گائوں سندی پورہ کے رہائشی محمد یوسف ندیم کو نامعلوم مسلح افراد نے بیروہ کے علاقے چیرن گام میں گولی مار کر قتل کردیا۔ محمد یوسف کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی کے ساتھ وابستہ تھے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نےسرینگرسے جاری ایک بیان میں ضلع بڈگام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں حریت کانفرنس کے کارکن محمد یوسف ندیم کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے یوسف ندیم کے قتل پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہارتعزیت کیا۔ یوسف ندیم حریت کانفرنس کی اکائی تحریک وحدت اسلامی سے منسلک تھے۔