مظفرآباد میونسپل کارپوریشن اہلکار آوارہ جانوروں کو ذبح کرنے لگے

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)پاکستان کے زیرانتظام کشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد میں شہرمیں آوارہ جانوروں کیخلاف میونسپل کارپوریشن مظفرآباد نے انوکھا اپریشن شروع کرتے ہوئے جانوروں کو پکڑ کرذبح کرنا شروع کردیا ہے۔خبر رساں ادارہ کشمیر امیج کے مطابق منگل کے روز شہر کے علاقہ اپراڈہ سے یہ اپریشن شروع کیا گیا ہے .

آوارہ جانوروں کے خلاف اپریشن کا آغاز ایک گائے کو پکڑ کرذبح کرنے کے عمل سے شروع ہو گیا ہے میونسپل کارپوریشن کے ایڈ منسٹریٹر خواجہ اعظم رسول کی طرف سے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ جہاں بھی شہر میں آوارہ جانور ملے پکڑ کر ذبح کیا جائے۔

میونسپل کارپوریشن حکام کے مطابق ادارہ بار ہا جانوروں کے مالکان کو آگاہ کرچکا ہے کہ اپنے اپنے جانوروں کو سنبھالیں لیکن کسی نے اس طرف سنجیدگی سے توجہ نہیں دی جس کے بعد یہ اقدامات اٹھایا گیا ہے.

میونسپل کارپوریشن حکام کے مطابق ذبح کئے گئے جانوروں کا گوشت غیر افراد میں تقسیم کیا گیا ہے۔میونسپل کارپوریشن کی طرف سے آوارہ جانوروں کے خلاف اپریشن شروع ہوتے ہیں آوارہ جانوروں کے مالکان بھی حرکت میں آگئے ہیں اور انہوں‌نے جانوروں کا سنبھالنا شروع کردیا ہے.