کشمیری عوام حق خود ارادیت کیلئے لازوال تاریخ رقم کررہی ہے، فاروق حیدر

اسلام آبا د(سٹیٹ ویوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خا ن سے سینئر حریت رہنما اور جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ سےحریت رہنماالطاف احمد بٹ کی رہائش گاہ پر ملاقات۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ بھارتی فورسز کابدترین ظلم و ستم کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتا،کشمیریوں نے اپنے خون سے اس تحریک کو زندہ رکھا ہوا ہے ۔ہندوستان کے انسانیت سوز مظالم کے سامنے سینہ سپر کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام اپنے پیدائشی حق حق خودارادیت کے لئے قربایاں دے رہے ہیں اورہندوستان سے آزادی کے حصول تک ان کی یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

پاکستان ،آزاد کشمیر حکومت ،عوام اور دنیا بھر میںمقیم کشمیری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم رکھتے ہیں۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آرپار کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہے اور جدوجہد آزادی کومنطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں اور اس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام حق خود ارادیت کے حصول کے لئے قر بانیوں کی لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں۔مقبول بٹ ،افضل گورو اور بر ہان وانی شہید سمیت لاکھوں کشمیری شہداءنے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے حق خود ارادیت کی تحریک کو ایک نئی جہت عطا کی ان عظیم شہداءکی قر بانیوں سے مقبو ضہ کشمیر کے عوام کو ایک نیا عزم و حو صلہ عطا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مقبو ضہ وادی میں نام نہا د کالے قوا نین کی آڑ میں معصوم لو گوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور حریت رہنما ؤں سمیت نوجوانوں کو پا بند سلاسل کیا جا رہا ہے ایسے اقداما ت سے بھارت کے نام نہادجمہوری اصولوں کی قلعی کھل کر سامنے آ گئی ہے۔انہوں نے بھارتی فورسز کے انسانیت سوز مظالم باوجودآزادی کی آواز بلند کرنے پر حریت قائد ین اور کارکنوں کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔

ملاقات میں سری نگر سے آئے ہوئے حریت رہنما ظفر اکبر بٹ نے وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر کو جموں و کشمیر کی تازہ ترین و پر آشوب حالات اور صورتحال سے آگاہ کیا اور اپیل کی کہ کشمیر میں جاری حقوق انسانی کی ابتر صورتحال اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر توجہ مر کوز کرانے کے لئے عالمی برادری کے سامنے وسعت قلبی اور د لیری سے پیش کیا جائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ ہندوستان نے تمام تر ہتھکنڈے اور حربے آزما لیے لیکن کشمیری عوام کے جذبے میں کمی نہیں آئی اور وہ اپنے پیدائشی حق کے حصول کے لئے ہر طر ح کی قر بانی کا عہد کیے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز مظلوم کشمیریوں پر مہلک ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہیں پیلٹ گن کے ذریعے کشمیریوں کوبینائی سے محروم کیا جا رہا ہے اس طرح کے ظالمانہ بھارتی اقدامات پر عالمی برادری ،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عاالمی اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہ مظلوم کشمیری عوام تاریخ کا عظیم جہاد کر رہے ہیں اور تمام تر مظالم کے باوجود ان کا عزم جوان ہے اور وہ تھکے نہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی توجہ کا محور و مر کز ہے اور پاکستان ان کے خون میں شامل ہے لیکن ہم کو پاکستان سے کو ئی تواناآواز نہیںآتی ،حکومت پاکستان کو کشمیریوں کی آواز کو پوری قوت کیساتھ دنیا تک پہنچانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 5فروری کو بے مثال یکجہتی کرنے پر پاکستانی حکومت ،فوج اور عوام کے شکرگزارہیں۔انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کیا کہ شہداءکشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بھی 5فروری کی طرح ایک دن مخصوص کیا جائے اور ان کی یاد گار بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبول بٹ اور افضل گورو شہید کے اجساد خاکی کی واپسی کا معاملہ رالمی برادری کے سامنے اٹھایاجائے اور بھارت دباؤ ڈالا جائے کہ وہ انکے اجساد خاکی ان کے لواحقین کے حوالے کرے تاکہ کہ انہیں شہداءقبر ستان میں دفنایا جائے۔اس موقع پر کشمیری شہداءکے درجات کی بلندی اور تحریک آزادی کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔