تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری

ٹیکسلا/واہ (محمّد کلیم اللہ خان/سٹیٹ ویوز) اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا وقاص مارتھ (چیف الیکشن کمیشن ٹحصیل پریس کلب ٹیکسلا ) نے نومنتخب باڈی کو نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی باڈی اپنے آئنی مدت میں پریس کلب کی دفتر کی تمام تر ذمہ داریوں کی مجاز ہوگی۔اس موقع پر ممبر الیکشن بورڈ تحصیل پریس کلب ٹیکسلا صدر بار ٹیکسلا سید رضوان حید سینیر سیاستدان سید عمران حیدر شاہ رہنما مسلم لیگ ن بھی موجود تھے نوٹیفیکشن پر دستخط کے بعدتحصیل پریس کلب کے ممبران کو نوٹیفیکیشن کی کاپی پیش کی گئی جس کو صدر تحصیل پریس کلب ٹیکسلا نے وصول کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وقاص اسلم مارتھ کا کہناتھا کہ صحافت ہماری آنکھ ،کان اور زبان ہیں ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت رہتی ہے میری خواہش ہے کہ ہمیں مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ ہم مسائل کو حل کرنے اپنا بنیادی کردار ادا کرسکیں ۔

نو منتخب باڈی کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارباد دیتے ہوئےکہا ہمارا تعاون اپ کے ساتھ ہے اس موقع پر ٹیکسلا بار کے صدر سید رضوان حیدر کا کہنا تھا کہ اتحاد میں ہی برکت ہے مجھے خوشی ہوئی کہ باقاعدہ ایک قانون پراسس کے تحت یہ سارے معملات مکمل ہوئے صحافتی کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ علاقے کے مسائل کو اجاگر کرے اور ہم ٹیکسلا بار تحصیل پریس کلب کے شانہ بشانہ ہیں۔ موقع پر رہنما مسلم لیگ ن سید عمران حیدر نقوی کاکہنا تھا کہ سچ اور حق کی پاسداری اور مثبت پہلوں سمیت منفی اکائیوں کو بھی اجاگر کیا جائے میڈیا اس معاشرے کی آنکھ کان اور زبان ہیں جو ہمیں دکھا یا جاتا ہے قوم اس ہی پر یقین رکھتی ہے اس لیے میڈیا کو چاہیے وہ زرد جرنلزم سے بچے اور مثبت کام کرے ۔ تحصیل پریس کلب ٹیکسلا واحد کلب ہے جس نے جمعوری پراسس کو مکمل کیا اور اور اپنی باڈی منتخب کی میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں ۔