centaurus ptcl opening main image

پی ٹی سی ایل نےسینٹورس میں صارفین کی سہولت کیلئےبرانچ کاافتتاح کردیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز) پی ٹی سی ایل نےصارفین کی سہولت کاری کیلئےسینٹوریس میں برانچ کاافتتاح کردیا۔

سردارگروپ آف کمپنیز کے صدر سردار تنویر الیاس خان۔پی ٹی سی ایل کےچیف ایگزیکٹوآفیسرمسٹرڈینیل اوردی سینٹوریس کےچیف ایگزیکٹوآفیسر سرداریاسرالیاس خان نےبرانچ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر دی سینٹورس۔سردارمیڈیاگروپ اور پی ٹی سی ایل کےعلاوہ سٹیٹ ویوز ڈیجیٹل میڈیاگروپ کےذمہ داران بھی موجودتھے۔ پی ٹی سی ایل کی برانچ کےافتتاح کےموقع پر مسٹر ڈینیل کا کہنا تھاکہ ہم پی ٹی سی ایل کو عوامی توقعات کے مطابق ڈھالنے اوربہترین سروسزمہیاکرنے کیلئےکوشاں ہیں۔سینٹورس مال میں بھی عوام کی سہولت کیلئے دفترقائم کردیاہے۔

اس موقع پر پی ٹی سی ایل کےچیف ایگزیکٹو کی جانب سے سردارتنویرالیاس خان کو سوینیئر پیش کیاگیا جبکہ سینٹورس کی جانب سے بھی مسٹر ڈینئیل کو تحائف پیش کئے گئے۔یاد رہے کہ سردارمیڈیاگروپ آزادکشمیر کے پونچھ اورمظفرآبادریجن میں بزنس پارٹنربھی ہے۔
ویڈیو دیکھیں: