پیپلزپارٹی آزادکشمیرکےسیکرٹری جنرل فیصل ممتازراٹھورہٹیاں بالا میں مصروف

ہٹیاں بالا (سٹیٹ ویوز) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فیصل ممتازراٹھور ایک روزہ دورے پر ہٹیاں بالا پہنچ گئے مختلف مقامات پر جاکر فاتحہ خوانی کی اور کارکنان پاکستان پیلزپارٹی سے ملاقاتیں کی کارکنان نے ان کا جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا.

تفصیلات کے مطابق راجہ فیصل ممتازراٹھور نے سابق صدر پاکستان پیپلزپارٹی صاحبزادہ اسحا ق ظفر کی اہلیہ اور نائب صدر پی پی صاحبزادہ اشفاق ظفرایڈووکیٹ کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اس کے بعد صاحبزادہ اسحاق ظفرایڈووکیٹ کے مزار پرحاضری دی اورفاتحہ خوانی کی.

بعدازاں انہوں نے ممبراسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیر کے چچا اور سردارسعیدظفر کے والد الحاج سردارظفراللہ خان کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر گئے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی بعدازاں چناری جاکر آزادکشمیر یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی نائب صدر وسینئرصحافی عبدالوحید کیانی کی رہائش گاہ پر گئے ان کی والدہ کی وفات پر اظہارافسوس کیا اس موقع پر سابق مشیرحکومت مبشرمنیراعوان ایڈووکیٹ،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سیدجواد ہمدانی،لیاقت علی اعوان،راجہ بشارت داؤد،محمدخورشیداعوان ایڈووکیٹ،ودیگر درجنوں پارٹی کارکنان ان کے ہمراہ تھے