علی ترین نےاپنےمستقبل بارےحکمت عملی بھی بتا دی

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے کہا ہے کہ ہم نے لوگوں کو پیشگی مبارکباد سے روکا تھا ۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ2018 کے انتخابات میں ضرور کامیابی حاصل کریں گے،ہمار ے ایک ایک ورکر نے دن رات محنت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت کے خلاف 90 ووٹ لئے ،آج تک کس ضمنی الیکشن میں کسی کو 90ہزار ووٹ ملے؟ہمیں موقع ملا تو حلقے میں مزید کام کریں گے ،اس بار ہم ٹھنڈے ہوگئے تھے مگر اگلی بارنہیں ہوں گے ۔