بدنام زمانہ قبضہ گروپ کے سرغنہ چوہدری حارث افتخارکے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

راولپنڈی(نیوزڈیسک) سول جج قاسم رسول نے بدنام زمانہ قبضہ گروپ و لینڈ مافیا کے سرغنہ صنوبر سٹی کے مالک چوھدری حارث افتخار کے شہری کی پلاٹوں پر قبضہ و غنڈہ گردی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ جج کا پولیس کو مجرم کو گرفتار کر کے اگلی پیشی پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم شہری وقاص احمد سکنہ اڈیالہ روڈ نے تھانہ صدر بیرونی میں قبضہ و لینڈ مافیا سرغنہ چوھدری حارث سمیت اس کے پانچ نامعلوم غنڈوں کے خلاف ۲ کمرشل پلاٹوں پر قبضہ و غنڈہ گردی کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔

پولیس نے چوھدری حارث کو دوران تفتیش گناہ گار ٹھہراتے ہوئے مکمل چالان عدالت کے رو برو پیش کر دیا مجرم چوھدری حارث کی عدم پیشی پر معزز جج سخت برہم استغاثہ کی استدعا پر مجرم چوھدری حارث کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری واضع رہے کہ بدنام زمانہ قبضہ گروپ و لینڈ مافیا سرغنہ/مالک صنوبر سٹی اڈیالہ روڈ چوھدری حارث افتخار اس کیس میں آر ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو مبینہ طور پر بھاری رشوت دے کر حاصلکردہ “محمکہ مال پنجاب رجسٹریوں” کی تصدیق کا لیٹر پیش کر کے عدالت سے ضمانت کنفرم کروا چکا ہے۔

جبکہ لینڈ ریونیو ایکٹ، حکومت پنجاب کے تحت زمیں کی رجسٹریوں کی ویریفیکیشن کا اختیار صرف محمکہ مال کو ہے۔آر ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے لینڈ مافیا کنگ چوھدری حارث سے مبینہ طور پر بھاری رشوت وصول کر کے اسے ایک جعلی لیٹر بنا کر دیا جس میں لکھا کہ وقاص کے پلاٹس آر ڈی اے کے منظور شدہ ایل او پی میں واقع نہ ہیں جبکہ وقاص کی جانب سے ڈائریکٹر (MP&TE) کو دی گئی درخواست میں نقشہ (LOP) بھی فراہم کیا گیا جس مین دونوں پلاڑس موجود ہیں شہری وقاص کا ڈپٹی ڈائریکٹر (MP&TE) سمیع اللہ خان نیازی کے خلاف Anti Corruption Establishment Rawalpindi Region میں درخواست دے کر کرپٹ سرکاری افسر کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔