انقلابی اصلاحات کی جانب اہم قدم،میرپورپولیس ملازمین کیلئے ورکشاپ کاانعقاد

میرپور(عدنان جبارمغل/سٹیٹ ویوز)65 سالوں میں پہلی بارمیرپورمیں پولیس نےچھوٹےملازمین کیلئےورکشاپ کا اہتمام کردیا۔اس ضمن میں ایس ایس پی میرپور سید ریاض حیدر بخاری نے کہا ہے کہ پولیس محدود وسائل کے باوجود عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سرگرم ہے انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر کی ہدایت پر اورڈی آئی جی میرپورڈویژن راشد نعیم کی رہنمائی میں ضلع میرپور میں تفتشی افسران سب انسپکٹرز،اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل لیول کے آفسران کے لئے تربیتی ورکشاپ کا پہلی دفعہ انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد روایتی پولیس تفتیش کو ختم کرنا اور اس کے لئے جدید تفتیشی ٹولز کو اپنانا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے آفس چیمبر میں سٹیٹ ویوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میرپور میں منعقدہ اس پہلی ورکشاپ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار اختر حسین ،ڈی آئی جی سردار راشد نعیم ،ڈپٹی کمشنر انصر یعقوب ،ڈی آئی جی (ر) چودھری سرفراز، صدر ڈسٹرکٹ بار عبدالعزیز ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری عبدالرحمن عمر،ڈی ایس پیز ،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ، فنگر پرنٹس کے ماہرین نے تفتشی آفیسران کو لیکچر دئے اور بتایا کہ کن ٹولز کو استعمال کر کے عدالتوں میں بہتر پراسیکیوشن کرکے مجرمان کو سزا دلوائی جا سکتی ہے سید ریاض بخاری نے کہا کہ ورکشاپ میں کپسٹی بلڈنگ ،اخلاقی رویوں میں بہتری ،فنگر پرنٹنگ ،فرانزک ،جیوفنسنگ،جاے وقوعہ پر شہادتوں کو محفوظ رکھنا،سائبر کرائم ، اور دیگر شامل ہیں ورکشاپ انچارج راجہ آصف مسعود نے شرکا کو بریفنگ دی اور بتایا کہ اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے پولیس تفتش میں بہتری اور پراسیکیوشن سے لوگوں کو انصاف میں بہتری آئے گی