پنجاب حکومت صحت سہولیات پرخصوصی توجہ دے رہی ہے،عمران نذیر

ٹیکسلا،واہ(محمّد کلیم اللہ خان،سٹیٹ ویوز)صوبائی وزیر صحت عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،نہ صرف ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ کوالیفائیڈڈاکٹرز ،اسپیشلسٹ اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو بھی پورا کر دیا گیا ہے،ہسپتالوں کی حالت بہت بہتر ہو چکی ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ٹیکسلا کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا،

انھوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیاماور وارڈوں سمیت تمام ہسپتال کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، سابق ایم ایس ڈاکٹرعلی سجاد قریشی نے دیگر سٹاف کے ہمراہ وزیر صحت کا استقبال کیا، صوبائی وزیر صحت نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور ہسپتال میں داخل مریضوں سے ملاقات کی اور ہسپتال کے عملہ کے متعلق سوالات کئے، جبکہ انھوں نے ہسپتال کے دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور تمام امور تسلی بخش قرار دئیے

انھوں نے کہا کہ موجودہ پنجاب کی حکومت نے سب سے زیادہ توجہ عوام کے صحت کی سہولیات کی فراہمی پر دی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ادویات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو بھی پورا کیا گیا ہے.

جہاں کہیں کوئی کمی بیشی ہے وہاں بھی جلد ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عملہ کی کمی کو بھی پورا کر دیا جائے گا انھوں نے ڈاکٹرز اور عملہ کو ہدایت جاری کیں کہ وہ عوام کو بلا تفریق صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں تمام امور براؤے کار لائیں