پروفیسرجمیل پرتشدد کیخلاف اوورسیزپی ٹی آئی رہنماوں کا شدید ردعمل

دبئی (سٹیٹ ویوز) ڈپٹی کمشنرہٹیاں بالاآزادکشمیرکےپروفیسرجمیل پرتشدد کےمعاملے پراوورسیزکشمیری کمیونٹی بھی سیخ پا ہوگئی.

پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر گلف زون کے نوجوان رہنماوں نےپروفیسرجمیل پرتشدد کی مذمت کرتےہوئےڈپٹی کمشنرکی معطلی کامطالبہ کردیا. پی ٹی آئی دوبئی کے سینئرنائب صدرسردارانعام عباسی اورزوہیب خان کااپنےمشترکہ بیان میں کہناتھا کہ آزاد حکومت عوام کوانصاف اور تحفظ دینےمیں ناکام ہوچکی ہےاورسرکاری دفاترمیں شکایات لےکرجانےوالوں کی شنوائی کےبجائےان پرتشددکیاجانااس ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے.

ان کامزید کہناتھاکہ اوورسیزکمیونٹی میں بھی اس معاملےکولےکرشدیدغم وغصہ پایاجاتاہےاوروزیراعظم کوچائیےکہ ڈپٹی کمشنرکی غنڈہ گردی کانوٹس لیتےہوئےانکوائری کاحکم دیں. بصورت دیگرہمیں ہراحتجاج کاراستہ اپناناپڑےگا.

پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں راجہ افراق،راجہ آصف کمال، زاہد عباسی، عامر نذیر، راجہ ارشد، عاصم برق، راجہ نسیم چوہدری نذیرنےبھی حکومت سےاس معاملےکوفوری حل کرنےکامطالبہ کیا ہے.