نیب نےنوازشریف فیملی کےخلاف بڑا اقدام اُٹھا لیا، بچنا مشکل

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز میں ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
زرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے نوازشریف ، مریم نواز، کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کےلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے. چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی منظوری کے بعد نیب دونوں ضمنی ریفرنسز جلد احتساب عدالت میں دائر کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف، حسن اور حسین نواز کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہیں جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں حسن اور حسین کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر ایون فیلڈ، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز میں پہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے جب کہ اس حوالے سے مقدمات کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جاری ہے۔