پی آئی اےکے30سے زائد افسران فارغ

کراچی(سٹیٹ ویو)قومی ایئر لائن میں مالی بحران کے سبب ڈاؤن سائزنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں مالی بحران کے سبب ملازمین کو نکالنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

جدہ میں کوآرڈنیٹرآفیسر شاہ محمد جمالی کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔جدہ سیل پروموشن افسرحمید کلہوڑو کو بھی جبری طور پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔پی آئی اے سے فارغ افسران کا نوٹی فکیشن جاری۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی بحران کے باعث بغیر اسائمنٹ افسران کو بھی فارغ کرنے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ ادارے پر بوجھ 30 سے زائد افسران کو بھی فارغ کیا جائے گا۔