ایک ہی دن میں 4 شادیاں رچانے والے سعودی شہری نے دھوم مچادی

ریاض(سٹیٹ ویوز)سعودی شہری نے ایک ہی دن میں 4 شادیاں کر کے نیا تنازع کھڑا کردیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین فیصلے پر تنقید کرتے نظر آئے۔تفصیلات کے مطابق ایک یا اس سے زائد شادیاں کرنا ویسے تو معمول کی بات ہے مگر ایک ہی دن میں یہ ناممکن امر نظر آتاہے،

سعودی عرب کے نوجوان نے اتوار کے روز بیک وقت 4 شادیاں کر کے نئی مثال قائم کردی۔شادی کے لیے اچھا جیون ساتھی ملنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کیونکہ ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اُس کی شروع ہونے والی ازدواجی زندگی خوشگوار ہو تاکہ مزید عمر اچھے وقت میں بسر کی جاسکے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہری نے ایک ہی دن میں چار مراکشی خواتین سے شادی کر کے ایک طویل بحث چھیڑ دی، سوشل میڈیا پر جب یہ خبر سامنے آئی تو صارفین نے فیصلے پر تنقید کی جبکہ کچھ نے اس اقدام کو سراہا۔