پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم فواد حسن فواد نیب طلب

لاہور (سٹیٹ ویوز) پنجاب کمپنیز سکینڈل میں بڑی پیشرفت سامنے آ گئی۔ نیب نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو دوبارہ طلب کر لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق، فواد حسن فواد کو کل صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے جن سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی، فواد حسن فواد نے بطور سیکرٹری کنٹریکٹ منسوخ کیا تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو جمعہ کو دوپہر تین بجے طلب کر لیا، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو نیب لاہور نے طلب کیا ہے۔