کورکمانڈرراولپنڈی نےایل اوسی پرجوانوں کوخصوصی ہدایات جاری کردیں

راولپنڈی (سٹیٹ ویوز) کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے وادی نیلم میں اگلے مورچوں کے دورے پر جوانوں کوہدایات دی ہیں کہ بھارت کی جانب سے شہری آبادی پر کی گئی اشتعا ل انگیزیوں کا بھر پور جواب دیا جائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے وادی نیلم میں اگلے مورچوں کے دورے کے دوران جوانوں کے جذبے ا ور آپریشنل تیاریوں کوسراہا۔کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ بھارت کنٹرول لائن پرشہری آبادی کونشانہ بنارہاہے جوان بھارتی اشتعال انگیزیوں کاموثرجواب دیں۔