نامورگلوکارافضل شادنےخوبصورت میوزک سےنیا گیت تیارکرلیا

لاہور (سٹیٹ ویوز) میرا نیاگیت ’’مینوں روندی اے چیتے کرکے ‘‘بہت جلد مختلف ٹی وی چینل پر آن ائیر ہو گامجھے یقین ہے کہ میرا نیا گیت بھی شائقین موسیقی کو میرے پہلے گیتوں کی طرح پسند آئے گا.

ان خیالات کا اظہار نامور گلوکارافضل شاد نے میڈیا نمائندوں سےایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید بتایا کہ نئے گیت ’’مینوں روندی اے چیتے کرکے ‘‘ کے شاعر زکیر احمد بھٹی اور موسیقار جمال حیدر ہیں جبکہ اس کی ریکارڈنگ سمیر راجپوت کی ہے میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے چاہنے والوں کو اچھے سے اچھے گیت پیش کروں میں آج جو بھی ہوں اپنے چاہنے والوں کی دعا سے ہوں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ میرے اس گیت کو بھی پہلے کی طرح پیار ملے گا۔ بہت جلدی اس گیت کی ویڈیو مختلف ٹی وی چینل پر آن ائیر ہو گی۔ موسیقار جمال حیدر نےبتایا کہ میں نےاس گیت کے میوزک پہ خوب محنت کی ہے اس گیت کی سریں شائقین موسیقی کے دلوں کو چھو لیں‌گی موسیقی سے لگاؤ رکھنے والوں کو یہ گیت مدتوں یاد رہے گا۔