دبئی میں ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی پرپیپلزپارٹی کےزیراہتمام دعائیہ تقریب

دبئی ( سٹیٹ ویوز) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ذوالفقارعلی بھٹو کی 39 برسی انتہائی عقیدت اور احترام سے منائی گئی جس میں پیپلزپارٹی عہدیداران، کارکنان اور جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی ایک سازش کے تحت ہوئی جس میں عدالتوں نے بھی اپنا کردار ادا کر کے پاکستانی عوام سے ایک بہادراور محب وطن لیڈر چھین کر پاکستانیوں کو سیاسی یتیم کر دیا۔ ذوالفقار علی بھٹو وہ واحد سیاسی لیڈر تھا جس نے عوام کے حقوق کی بات کر کے عوام میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کی عوام کا بھٹو شہید پراعتماد کو دیکھتے ہوئے انھیں پھانسی کے تخت پر لٹکایا گیابھٹو نے اقتدار میں آکر جاگیرداری اور سرمایہ داری نظام کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے اور پوری دنیائے مسلمانوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی وہ ملت اسلامیہ کے لیڈر تھے بھٹو نے جان کا نذرانہ تو پیش کر دیا لیکن نظریات اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا یہی وجہ کہ 39 سال گزرنے کے باوجود بھٹو کے نظریات اور بھٹو ازم زندہ ہے لیکن جنھوں نے بھٹو کے ساتھ ناانصافی کی آج انکا نام لینے والا کوئی نہیں.

تقریب سے پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق مشیر حکومت سردار جاوید یعقوب،میاں مینر ،اکرم فاروقی،خادم شاہین،فاروق بانیاں،حافظ ارشد،زاہدہ اعوان،راجہ خیام،شیریں درانی،زاہد رضا،حافظ ارشد،بینش،ایاز عباسی اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن قائد عوام کی شپ و روز جدوجہد نے پارٹی کو نظریہ پاکستان کے ہر گھر میں پہنچ چکا تھا یہی وجہ کہ پیپلزپارٹی آج بھی لوگوں کے دل میں راج کر رہی ہے انکا مزید کہنا تھا کہ دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کروا کے تمام اسلامی ممالک کو ایک کیا لیکن سامراجی قوتوں یہ بات ہضم نہ کر سکے اور ایک عوامی لیڈر کو راستے سے ہٹایا مقررین کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح حالیہ سینٹ الیکشن میں پی پی نے کامیابی حاصل کی اسی طرح عام انتخابات میں پی پی دو تہائی اکثریت سے جیت کر حکومت بنائے گی۔تقریب کے اختتام میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی.