دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں اضافے کی سنسنی خیز رپورٹ سامنے آگئی

لاہور (سٹیٹ ویوز ) دنیا کی آبادی کےایک فیصد امیر ترین افراد 2030 تک64 فیصد عالمی اثاثوں کے مالک بن جائیں گے۔ایک سروے کے مطابق،2008کے مالیاتی بحران کے بعدامیر ترین افراد کی دولت میں سالانہ6 فیصد اضافہ دیکھاگیا،

اگر یہ رجحان برقراررہا تو2030تک یہ افراد دنیا کے 64 فیصد اثاثوں کے مالک ہوں گے۔دنیا کی ننانوے فیصد آبادی کی مجموعی دولت سالانہ صرف تین فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی ہے۔