گندم ،چاول کی پیداوار کے حوالے سے پاکستان کی تنزلی کا دور شروع

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز )پاکستان ایشیاء میں گندم،چاول اور گنے کی پیداوار میں بھار ت اور چین کے مقابلے میں تیسرے نمبر پرآگیا۔ جبکہ کپاس مکئی کی پیداوار میں دوسرے نمبر پر ہے۔

دنیا میں گندم اور مکئی میں نیوزی لینڈ پہلے نمبر پر ہے جبکہ کپاس اور چاول میں آسٹریلیا پہلے نمبر پر ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا میں گندم کی اوسط پیداوار 3.2ٹن فی ہیکٹر ہے دنیا میں پہلے نمبر نیوزی لینڈ جس کی گندم کی پیداوار9 ٹن فی ہیکٹر ہے۔ایشیاء میں سب سے زیادہ گندم چائنہ میں ہوتی ہے جس کی فی ہیکٹر پیداوار 5ٹن ہے اس کے بعد انڈیا کی 3.1ٹن فی ہیکٹر ہے،پاکستان میں گندم کی پیداوار انڈیا اور چائنہ کے مقابلے میں کم ہے جو2.7ٹن فی ہیکٹر ہے جبکہ سب سے زیادہ چاول کی پیداوار آسٹریلیا میں ہے جو10ٹن فی ہیکٹر ہے۔ایشاء میں سب سے زیادہ چاول چائنہ میں پیدا ہوتا ہے جس کی فی ہیکٹر پیداوار 6.7ٹن ہے اس کے بعد انڈیا میں چاول کی پیداوار3.6ٹن ہیکٹر ہے جبکہ پاکستان میں چاول کی پیداوار 2.4ٹن فی ہیکٹر ہے۔

دنیا میں کپاس کی واسط پیداوار0.81ٹن فی ہیکٹر ہے سب سے زیادہ کپاس آسٹریلیا میں پیدا کی جاتی ہے جس کی فی ہیکٹر پیداوار1.8ہے۔ایشیاء میں کپاس کی پیداوار میں چائنہ پہلے نمبر پر ہے جس کی فی ہیکٹر پیداوار1.6ٹن فی ہیکٹر ہے۔دوسرے نمبر پر پاکستان ہے جس کی فی ہیکٹر پیداوار0.75ٹن فی ہیکٹر ہے۔

تیسرے نمبر پر انڈیا ہے جس کی کپاس کی فی ہیکٹر پیداوار0.53ٹن ہے۔دنیا میں گنے کی اوسط پیداوار70.72ٹن فی ہیکٹر ہے پہلے نمبر پر پیرو گنے کی پیداوار میں آگے ہے جس کی134ٹن فی ہیکٹر ہے،ایشیاء میں چائنہ اور انڈیا برابر ہیں،چائنہ اور انڈیا میں66 ٹن فی ہیکٹر گنے کی پیداوار ہے۔پاکستان گنے کی پیداوار میں ایشیاء میں تیسرے نمبر پر ہے جس کی57ٹن فی ہیکٹر گنے کی پیداوار ہے۔دنیا میں مکئی کی اوسط پیداوار 5.46 ٹن فی ہیکٹر ہے پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ ہے جس کی فی ہیکٹر پیداوار12ٹن ہے۔

ایشیاء میں چائنہ مکئی کی پیداوارمیں پہلے نمبر پر ہے جس کی6.02ٹن فی ہیکٹر مکوی کی پیداوار ہے،پاکستان مکئی کی پیداوار میں ایشیاء میں دوسرے نمبر پر ہے جس کی فی ہیکٹر پیداوار4.15 ٹن ہے۔انڈیا ایشیاء میں مکئی کی پیداوار میں تیسرے نمبر پر ہے جس کی فی ہیکٹر پیداوار2.57 ٹن ہے۔

دودھ کی دنیا میں اوسط پیداوار5500لیٹر فی جانور ہے دنیا میں دودھ کی پیداوار میں امریکہ اور اسرائیل پہلے نمبر پر ہیں جن کی15ہزار لیٹر فی جانور دودھ کی پیداوار ہے۔ایشیاء میں چائنہ دودھ کی پیداوار میں پہلے نمبر پر ہے جس کی فی جانور 3700 لیٹر ہے۔دوسرے نمبر پر پاکستان ہے جس کی2100 لیٹر فی جانور دودھ کی پیداوار ہے جبکہ انڈیا میں 1800لیٹر فی جانور دودھ کی پیداوار ہے۔