پولیو کے قطرے پینے سے ڈھائی ماہ کی بچی جاں بحق

رینالہ خورد(نیوزڈیسک)پولیو کے قطرے پینے کے بعد ڈھائی ماہ کی بچی جاں بحق ہو گئی۔

گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیم پولیو قطرے پلانے کے لیے علیم ٹاؤن آئی جہاں پولیو ورکرزنے رائے مجاہد کی ڈھائی ماہ کی بیٹی مناہل کو ویکسین کے قطرے پلائے جس کے بعداس کی حالت غیر ہو گئی جو اسپتال میں دم توڑ گئی۔