برطانیہ میں مقیم کشمیرکمیونٹی نےمودی کیخلاف مظاہرےکی تیاریوں کوحتمی شکل دیدی

لوٹن (اسرارراجہ/سٹیٹ ویوز) برطانیہ میں مقیم کشمیرکمیونٹی نے کامن ویلتھ سربراہ کانفرنس کےدوران بھارتی وزیر اعظم نریندری مودی کی شرکت کے موقع پر 18 اپریل کو برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں شروع کردیں.

اس سلسلے میں ڈالو کمیونٹی سینٹر لوٹن میں مسلم کانفرنس یوکے کے جنرل سیکرٹری شبیر ملک اور تحریک کشمیر لوٹن کے رمضان چوہدری کی جانب سے لوٹن کی مختلف سیاسی، سماجی اوردینی مساجد کے علاوہ مقامی کونسلرزپر مشتمل ایک مشاورتی اور منصوبہ بندی اجلاس کا اہتمام کیا گیا.جس میں تحریک کشمیر برطانیہ کے صدرفہیم کیانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مظاہرے کے متعلق برطانیہ بھر میں جاری آگاہی مہم کے بارے میں بریفنگ دی ـ

ویڈیو دیکھیں:

اجلاس میں موجود تمام شرکاء جس میں الحرا سینٹر لوٹن سے علامہ پروفیسرمسعود اختر ہزاروی، لوٹن سینٹرل مسجد سے حافظ اعجاز ، حاجی قربان ، حاجی نثار اسلامک سنٹراوک رؤڈ سے علامہ اقبال اعوان،  پی پی پی کے مہربان ملک، مسعود رانا، ایم سی سے شبیر ملک، امتیاز احمد، ممتاز بٹ، آزاد ملک، راجہ یعقوب، تحریک کشمیر برطانیہ سے رمضان چوہدری، عابد ملک، ظفر قریشی، وحید کیانی ، بلڈنگ برجیز کے راجہ اکبر داد خان ، ہیومن رائٹس کمیشن یورپ اینڈ ایشیا سے راجہ سکندر خان، لیبر پارٹی سے جاوید حیسن، کونسلر ریاض بٹ، کونسلر طاہر ملک نے مظاہرے کو کامیاب اور موثر بنانے کے لیے اپنی اپنی تجاویز دی .

اجلاس کے اختتام پرمقامی سطح پر بھرپور مہم چلانے کے لیے ایک سنٹرل مسجد کے حاجی قربان کی سربراہی میں مقامی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے. کمیٹی نے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ کے طور پرمظاہرے میں لوٹن سے  بڑی تعداد میں عوامی شرکت کو یقینی بنانے کا عزم کیا ہے.