پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کابھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب کرنیکا فیصلہ

لندن(سٹیٹ ویوز+شیراز خان سے)پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن برطانیہ کے عہدیداروں نے مشترکہ طور پر یہ موقف اختیار کیا ہے کہ وہ لندن میں رواں ماہ منعقد ہونے والی دولت مشترکہ کی کانفرنس کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی لندن آمد کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کریں گے.

تنظیم کے چیئرمین چودھری عبدالعزیز، سیکرٹری جنرل سردار جاوید عباسی، سنیئر نائب صدر حاجی محمد منیر نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 اپریل کو بڑے پیمانے پر لندن پہنچیں جتنی بڑی تعداد میں مظاہرین لندن پہنچیں گے مظاہرہ اتنا ہی کامیاب ہوگا ۔

اس موقع سابق ڈپٹی مئیر فاضل ضیاء، چودھری طارق، سردار قیصر، ذاکر خان ایڈووکیٹ، شعیب عباسی، لائق علی خان اور دیگر نے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھاے جانے والے مظالم کی پرزور مزمت کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اس موقع پر جمیل منہاس اور دیگر موجود تھے۔۔