پنجاب کے ایک اورشہر میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانےوالا گینگ پکڑاگیا

اوکاڑہ (سٹیٹ ویوز) تحصیل دیپالپور کے نواحی گاوں فرید کوٹ میں نوید ولد مختار نے ” بچھو گینگ ” بنا رکھا تھا جو نوجوان لڑکیوں کو ورغلا پھسلا کر اُن کی نازیبا ویڈیو تیار کرتے اور پھر اُن کو ویڈیو انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دیے کر بلیک میل کرتے اور پورا گینگ اس لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتارہا.

اس گینگ کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر دو لڑکیوں نے خودکشی کر لی تیسری 7 ماہ کی حاملہ ہے جبکہ اس گینگ نے ایک لڑکی کی ویڈیو بنا کر اس کے گھر والوں سے بلیک میل کرکے ایک لاکھ روپے وصول کیے اس گینگ میں ایک سکول ٹیچر حق نواز بھی شامل ہے اطلاع پر ایس ایچ او ملک طارق جاوید اعوان نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان نوید اور سجاد کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں..

پولیس نے ملزمان سے 14 نازیبا ویڈیو اور 40 سے زائد نازیبا تصویریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف 376 ۔ 506B اور 7ATA کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ھم لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ” بچھو گینگ ” کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او ملک طارق جاوید اعوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی اور بیٹی کی عزت برباد نہ ہو۔