بھارتی فوج کا سپاہی بھاگ کر حزب المجاہدین میں شامل

سرینگر(سٹیٹ ویوز) کشمیر ریڈر کے مطابق بھارتی فوج کا سپاہی جو گزشتہ دنوں جنوبی کشمیر سے پہلے لاپتہ ہو گیا تھا اس ماہ حزب اللہ مجاہدین کے عسکریت پسند گروپ میں شامل ہوگیا ہے۔

ایک مقامی پولیس افسر کہنا تھا کہ میرنامی شخص جو آرمی کے جموں اور کشمیر لائٹ انفیکشن (جاکلی) کے یونٹ میں پوسٹ کیا گیا تھااس نے ابھی حال ہی میں گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی جوبھارتی آرمی یونٹ سے بھاگ کر عسکری تنظیم حزب المجاہدین میں شامل ہوگیاہے.

سرکاری افسر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی جوان شوپیاں سے غائب ہو گیاتھا. اس فوجی گروپ میں دو مقامی افراد بھی شامل تھے جنہوں نےا س کو بھاگنے میں مدد فراہم کی جبکہ بھارتی فوج مذکورہ فوجی کے کسی تنظیم میں شمولیت کی تصدیق یا تردید نہیں کررہے ہیں ۔ پولیس کے مطابق میر نامی شخص کو جھارکھنڈ میں پوسٹ کیا گیا تھا جو اپنی پوسٹنگ سے ناخوش تھا ۔