ننھی آصفہ کو انصاف دلانے کیلئے بالی وڈ اداکارائیں بھی سڑکوں پر آگئیں

نئی دہلی(سٹیٹ ویوز)مقبوضہ جموں کی ننھی آصفہ کو انصاف دلانے کے لئے بالی وڈ سڑکوں پر آگیا۔اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے آصفہ کے ساتھ یکجہتی کی ٹویٹ کے بعد بالی وڈ بھی دوسرے افراد کے بعد سڑکوں پر آگئے ہیں .

آصفہ کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا۔ممبئی میں آصفہ کو انصاف دلانے کے لئے ہونے والے ایک مظاہرے میں بی ٹاؤنکے اداکاروں راجکمار راؤ،پترا لیکھا،ادیتی راؤ حیدری،اکشے کمار،ٹوئنکل کھنہ،اروو،کرن راؤ،ویشال ڈیڈلانی،انوشکا منچندا،تارا شرما ،کلکی کوچلن،سونا مہاپترا،ہیلن اور دوسرے نے شرکت کی۔

اداکاروں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر درندگی کا شکار ہونے والی آٹھ سالہ آصفہ کے لئے انصاف کے نعرے درج تھے جبکہ سونم کپور،کرینہ ،منی ماتھر اور دوسرے اداکاروں نے پلے کارڈز کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور وڈیوزاپ لوڈ کیں۔