فواد عالم کیسے کھلاڑی ہے انضمام الحق نے سب بتا دیا

لاہور (نیوز ڈیسک )قومی چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے فواد عالم کو منتخب نہ کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 3 سال کے دوران فواد عالم سے بہتر کھلاڑی سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے نوجوانوں کو دورے کے لیے منتخب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے 16رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے اور ناتجربہ کار ٹیم ہونے کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے والے فواد عالم کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

سلیکشن کمیٹی نے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے 10 بلے بازوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کیا لیکن اس میں فواد عالم جگہ بنانے میں ناکام رہے اور ان کی جگہ انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق، نوجوان سعد علی، عثمان صلاح الدین، فخر زمان اور فہیم اشرف جیسے نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔