سینٹورس کےہاؤسنگ منصوبے تاج ریذیڈنشیاء پرتیزی سےکام جاری

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز/سٹاف رپورٹر)سردارگروپ آف کمپنیزکے بین الاقوامی معیارکےکثیرالمقاصد تعمیراتی منصوبے”دی سینٹورس” کےبعد سٹیٹ آف دی آرٹ ہاؤسنگ منصوبہ تاج ریذیڈنشیاء لانچنگ سےقبل ہی سرمایہ کاری۔رہائش اورکمرشل سرگرمیوں کیلئےتیارکیا جانےلگا۔

سردارگروپ آف کمپنیز کے صدر سردارتنویرالیاس نےسٹیٹ ویوز کوبتایاکہ لانچنگ سےقبل ہی تاج ریذیڈنشیاء میں ماڈل ہاؤس۔مسجداورپارکس سمیت سڑکیں بنانےکامقصد یہ ہےکہ جب اس منصوبےکی لانچنگ ہوتو اس وقت تک منصوبےکی سٹیٹ آف دی آرٹ شکل واضع ہواورلوگ دیکھ سکیں کہ وہ جہاں سرمایہ کاری کرینگے۔

رہائش اختیارکرینگےیاکمرشل سرگرمیاں کرینگے اسکا مستقبل کیاہوگا۔سردارتنویرکاکہناہےکہ جن لوگوں نےسافٹ لانچنگ کےدوران ہی پلاٹس بک کرارکھےہیں وہ تاج ریذیڈنشیاء کادورہ ضرورکریں اوریہ بتائیں کہ جس سطح کے منصوبےکی انکےساتھ کمٹمنٹ کی گئی تھی کیا کام اسی معیارکاہورہا ہےیانہیں۔

انہوں نےکہاکہ سردار گروپ آف کمپنیز نےدرمیانے درجے کےلوگوں کوسافٹ لانچنگ کے دوران یہ موقع فراہم کیاکہ وہ سرمائےمیں خاطرخواہ اضافہ کریں۔یادرہےکہ تاج ریذیڈنشیاء منصوبہ اسلام آباد کےقلب سے پندرہ منٹ کی ڈرائیوپرسیکٹرآئی فورٹین کے سامنےہےجس پرلانچنگ سے قبل ہی تیزی سےترقیاتی کام جارہی ہے۔