230روہنگیا پناہ گزینوں کا واحد کیمپ جل کر خاکستر

نئی دہلی(نیوز ٖڈیسک )بھارت کے دارالحکومت دہلی میں روہنگیا پناہ گزینوں کا واحد کیمپ خاکستر پایا گیا ،واقعے میں کسی کے مرنے کی اطلاع نہیں ہے ۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی کے کنچن کنچ علاقے میں 200سے زیادہ روہنگیا تقریبا 50 جھونپڑیوں میں رہتے تھے جو جل کر خاکستر ہو گئی ، اس میں کسی کے مرنے کی خبر نہیں ہے البتہ ایک شخص کو زخم آئے ہیں۔

دہلی کے کیمپ میں آباد روہنگیا کے پاس اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کیا ہوا کارڈ تھا جو ایک رضا کار کے مطابق آگ کی نذر ہو گیا ہے۔مقامی افراد کے مطابق وہاں 230 سے زیادہ افراد رہتے تھے اور سب کچھ خاک میں مل چکا تھا۔

جھگیوں کا نام و نشان باقی نہیں تھا۔کولر کے بکسے، بالٹیاں، جلے ہوئے برتن، چھوٹے سلینڈر جیسے دھات کی چیزوں کے علاوہ کچھ نہیں بچا تھا۔

ایک مقامی سماجی رضاکار اویس زین العابدین نے بتایا کہ روہنگیا ڈرے ہوئے ہیں اور وہ کھل کر یہ نہیں بتا پا رہے کہ آگ باہر سے آکر کسی نے لگائی ۔

زین العابدین روہنگیا کے معاملے میں سپریم کورٹ میں عرضی گزار بھی ہیں۔ انھیں خدشہ ہے کہ یہ آگ سازش کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ان روہنگیا پناہ گزینوں کے پاس باقاعدہ اقوام متحدہ کے کارڈ اور طویل مدتی ویزا بھی ہے لیکن سب اس آگ میں جل کر خاکستر ہو گئے ۔